وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

18

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔7ستمبر :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلائ ہے جو کبھی پ ±ر نہیں ہو سکتا، ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطائ فرمائے، آمین

Comments are closed.