وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بیکڑ کا دورہ، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

18

(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ )
کوئٹہ، 7 ستمبر :
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی وفود، معززین اور بزرگوں سے ملاقات کی اور علاقے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کو سرک ڈیم پہلاواغ اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرک ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں زرعی خوشحالی آئے گی اور پانی کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقے میں صحت و تعلیم کی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے رہنمائی حاصل کی اور کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے وسائل کو عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور بیکڑ کے عوام نے ہمیشہ امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔

Comments are closed.