صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی ہے
صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی ہے
یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے
وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کردیا
خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں
قتل، دہشتگردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس معافی سے مستثنیٰ ہوں گے
Comments are closed.