اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی انتظامات، آئی جی کا مرکزی جلوس کا دورہ

17

اسلام آباد (پریس ریلیز) — جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور موقع پر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ بہترین انتظامات پر آئی جی نے تمام افسران کو شاباش دی۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے جلوس کے آغاز سے اختتام تک تمام انتظامات کی نگرانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شاہراہوں پر کم سے کم ڈائیورشن لگائی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

سی ٹی او نے مزید بتایا کہ متعلقہ افسران کو مسلسل ہدایات جاری کی جاتی رہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.