وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے سوات میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو کر رقت آمیز دعا کی۔

15

سوات(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ )۔ وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے سوات میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو کر رقت آمیز دعا کی۔

یا اللہ! تمام شہداء کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرما، ان کے دلوں کے زخموں پر اپنے کرم سے مرہم رکھ۔ جو ہمارے بھائی اور بہنیں زخمی ہیں، انہیں اپنی رحمت سے شفا عطا فرما۔ اور اے پروردگار! جن لوگوں کے گھربار، کھیت اور خواب اس سیلاب میں بکھر گئے، ان کے نقصان کا بہترین ازالہ فرما۔

ان شاء اللہ ہم بھی اپنی استطاعت کے مطابق ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ان کے دکھ بانٹیں گے اور ہر ممکن مدد کریں گے۔ آمین یا رب العالمین!

Comments are closed.