پٹ فیڈر نہر اور نکاسی آب کے نظام کی کمزوریوں کا جائزہ

18

نصیرآباد ۔۔۔موجودہ سیلابی خطرے اور وزیر اعلٰی بلوچستان و چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کے پیش نظر، سیکرٹری آبپاشی و کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی کے زیر نگرانی نصیرآباد انتظامیہ اور ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے تجاوزات اور پانی کی چوری کے واقعات سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے پٹ فیڈر اور ڈرینیج سسٹم کا انسپیکشن کیا۔● کمزور علاقوں کی نشاندہی: ٹیم نے پٹ فیڈر نہر پر ان جگہوں کی نشاندہی کی جو ناقص اور نقصان زدہ تھے۔● نقصانات کا جائزہ: نشاندہی سے نصیرآباد ضلع میں پٹ فیڈر نہر اور نکاسی آب کے نظام کو نمایاں نقصانات کا پتہ چلا۔● خطرے کی روک تھام: ٹیم کا مقصد سیلاب کے خطرے کو کم کرنے اور نہری نظام کی بہتری تھی۔● ریکارڈ: ناقص جگہوں کو ریکارڈ کیا گیا، ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈ کی گئیں، جلد از جکد اقدامات کئے جائینگے ۔● اگلے اقدامات:اس جائزے کے نتائج کی بنیاد پر ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا اور شناخت شدہ کمزوریوں اور نقصانات کو دور کرنے کے اقدامات بھی شروع کئے گئے، تاکہ پٹ فیڈر نہر اور نکاسی آب کا نظام اپنی درست حالت میں رہے۔

Comments are closed.