سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے ماہانہ پراگریس کے حوالے سے ڈی جی جی ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ

19

گلگت
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کو گلگت شہر میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے ماہانہ پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم اورمتعلقہ ٹھیکیداروں نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود آج بھی ٹھیکیدار کام کو بہت ساری سائٹس پر دیئے گئے سپیسفیکیشن کے مطابق نہیں کر رہے ہیں اس لئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ پراجیکٹ کی ایکزکیویشن کی نگرانی کا نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید سختی بھی لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی وائیلیشن دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی اور عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی جی ڈی اے نے منصوبے کی ہر سطح پر مؤثر نگرانی کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اہم پراجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی تاخیر اور معیار میں کسی قسم کی کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.