اے این ایف نے سنتھیٹک منشیات کی بڑی مقدارسمگل کرنے کے کیس میں ملوث، ایک گروہ کو پکڑ لیا، 25 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد
اے این ایف نے سنتھیٹک منشیات کی بڑی مقدارسمگل کرنے کے کیس میں ملوث، ایک گروہ کو پکڑ لیا، 25 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد
قومی اور عسکری قیادت کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سنتھیٹک ڈرگس کے خلاف اپنی فیصلہ کن مہم جاری رکھےہوئے ہے ۔یہ مہم ان ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کے خلاف ہے جو مصنوعی(سنتھیٹک) منشیات بالخصوص میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی تیاری اور ترسیل میں ملوث ہیں۔ یہ منشیات نوجوان نسل، معاشرے اور بین 
الاقوامی منڈیوں کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔
انتہائی منظم اور خفیہ کارروائی میں اے این ایف نےایک ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن، جس کی قیادت حاجی رشید اور اس کا بھائی عبدالباری کر رہے تھے اور جن کا تعلق چاغی سے تھا، کا خاتمہ کیا ۔ یہ گروہ اپنے فرنٹ مین عبدل باقی اور متعدد ساتھیوں کے ساتھ بارابچہ کے علاقے میں میتھ ایمفیٹامائن کی تیاری اور بعد ازاں اس کی ترسیل چاغی اور ملک بھر میں کرنے میں ملوث تھا ۔
اے این ایف ٹیم نےاس ضمن میں ایئرپورٹ چوک، ویسٹرن بائی پاس، کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں روکی گئیں جن سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں گروہ کا سربراہ، اس کا شریک اور کئی فرنٹ مین اور کیریئر شامل ہیں۔ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اے این ایف ٹیم نے 25 پیکٹس میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کیں، جن کا وزن فی کس 1 کلوگرام تھا، یوں کل 25 کلوگرام (آئس) برآمد ہوئی۔
گرفتار منشیات اسمگلرز کو برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ گاڑیوں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف پولیس اسٹیشن کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ کاروائی اے این ایف کی انتھک کاوشوں، مؤثر کارکردگی اور اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ معاشرے سے منشیات کی جڑیں اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
اے این ایف اپنی خصوصی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے خلاف ہے، کیونکہ آئس پاکستان کے معاشرتی ڈھانچے کے لئے بڑھتا ہوا خطرہ بنتی جارہی ہے۔ اے این ایف اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ مصنوعی منشیات کسی بھی طور تعلیمی اداروں اور معاشرے میں داخل نہ ہو سکیں اور ایسے اقدامات اختیار کر رہی ہے کہ یہ زہریلا مواد نوجوانوں تک نہ پہنچے۔
اے این ایف اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتی ہے کہ وہ قوم خصوصاً نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Comments are closed.