مشکل کی گھڑی میں پاکستان حکومت اور عوام افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں -، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

22

طورخم:
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان حکومت اور عوام افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں –

، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے. جمعرات کو افغانستان میں زلزلہ متاثرین کےلئے طورخم سرحد پر افغان حکام کو پاکستان کی جانب سے امدادی سامان حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان میں سیلاب آیا، سیلاب نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور پھر پنجاب میں تباہی مچائی. تاہم اس مشکل صورتحال کے باوجود پاکستان کی حکومت اور عوام افغان عوام کے ساتھ ہے. وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیا اور تعزیت کی. اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی افغان وزیر خارجہ سے گفتگو کی اور اس قدرتی آفت میں جانی و مالی نقصانات پر تعزیت کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ افغان متاثرین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ پیغام ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان افغان متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے.
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس خطے میں معاشی انقلاب اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا ,پاکستان میں خوشحالی اور امن افغانستان کے لیے ضروری اور افغانستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کے لیے ضروری ہے-

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی
چایی نہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف-
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 45 سال ہمارے میزبانی میں رہتے ہوئے افغانی بہن بھائیوں کی افغانستان میں خوشحال زندگی گزارنے کے خواہ ہیں –
انہوں نے افغان مہاجرین جو افغانستان جا رہے ہیں کیمپ کا بھی دورہ کیا –
افغان کونسل جنرل اور دوسرے اہل کاران کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات سنیں
اور فلفور نادرہ کو پی او ار کارڈ ہولڈرز کیلئے سنٹر ڈبل کرنے اور کسٹم حکام کو دوسرا سکینر لگانے کے احکامات بھی جاری کیے
اس موقع پر پشاور میں مقیم افغان کونسل جنرل اور دوسرے افغان حکومت کے اہل کاران کے پاکستان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے افغانستان میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا. یہ امدادی قافلہ خوراک، ادویات، خیمے، کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے.

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندے، جلال آباد میں پاکستان کے قونصل جنرل شفقت اللہ، اور پشاور میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر شریک تھے۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان وسیفران امیر مقام نے لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کےلئے قائم کیمپ کا
بھی دورہ کیا
وفاقی وزیر نے اپنے ملک واپس جانے والے افغان شہریوں کےلئے قائم کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر افغان مہاجرین کےلئے نادرا کاؤنٹر میں اضافہ کیا جائے اور کیمپ میں خواتین کےلئے الگ کاؤنٹر قائم کریں۔
وفاقی وزیر نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم حکام کو ہدایت کی کہ کیمپ میں ملک واپس جانے والے افغان شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں

اس موقع پر پشاور میں مقیم افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور افغان حکام کے علاوہ پاکستان کے متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی موجود تھے
افغانستان کے پشاور میں تعینات قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے کیمپ کا دورہ کرنے اور افغان شہریوں کو سہولیات دینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا
افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام نے ہر مشکل میں افغانستان حکومت اور عوام کی مدد کی ہے،

Comments are closed.