ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے اردلی روم کا انعقاد کیا
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے اردلی روم کا انعقاد کیا
ڈی جی ایف آئی اے نے اردلی روم میں بدنیتی پر مبنی ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت کی۔
ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث 4 سب انسپکٹرز اور ایل ڈی سی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں تعینات تھے
غفلت، لاپروائی اور ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے
کرپشن، بدعنوانی اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ
محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے
ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے
غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.