ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب، سلمان علی بلیدی نے آج سوراب میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے
سوراب، 4 ستمبر 2025: — ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب، سلمان علی بلیدی نے آج سوراب میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے افسران، معززین علاقہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے، جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی، صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں و ادویات کی عدم دستیابی، اور صفائی کے ناقص انتظامات جیسے امور شامل تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے تمام شکایات اور تجاویز کو نہایت غور سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے تاکہ عوام کو اپنے حقوق کے لیے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرے گی اور ان میں موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل بلا جھجھک سامنے لائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ خود براہِ راست نگرانی کریں
Comments are closed.