ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان کے زیر صدارت نارتھ ریجن کی آپریشنل/کارکردگی اجلاس

13

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان کے زیر صدارت نارتھ ریجن کی آپریشنل/کارکردگی اجلاس نارتھ ریجنل آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں N-5 نارتھ اور موٹروے نارتھ زون کے زونل کمانڈرز کے علاوہ تمام سیکٹر کمانڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں N-5 نارتھ اور موٹروے نارتھ زون کے زونل کمانڈرز کی جانب سے اپنے اپنے زونز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئیں۔ زونل کمانڈرز نے اپنے زونز میں کی جانے والی آپریشنل سرگرمیوں، کارکردگی اوردرپیش چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ایڈیشنل آئی جی نے دونوں زونل کمانڈرز کی کارکردگی اور انتظامی امور سر اہا۔ اجلاس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے نارتھ ریجن کی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی اعتماد کو قائم رکھنے کے لئے درج ذیل ہدایات جاری کیں: مسافروں کے ساتھ خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ ادارے کا مثبت تاثر قائم ہو، کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا مسافروں کو بروقت مدد فراہم کی جائیں، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنائے جائیں، لین کی خلاف ورزی اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف سخت نگرانی اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائیں، ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم (ALCR) پر خصوصی توجہ دی جائیں، زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیں تاکہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا جا سکے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا تمام افسران اور اہلکارایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن کی طرف سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں گے تاکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن اپنی کار کردگی، خدمات اور دیانتداری بہترین انداز سے جاری رکھ سکے۔

Comments are closed.