بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (بی سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے ملاقات کی

15

اسلام آباد 03 ستمبر2025: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (بی سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے ملاقات کی۔ کرن بلوچ نے انہیں سینیٹ میں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا کفالت پروگرام اور تعلیمی وظائف بلوچستان کی سماجی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہو رہے ہیں، جن سے صوبے کی خواتین اور نوجوانوں کو معاشی خودمختاری اور تعلیمی مواقع میسر آ رہے ہیں۔

Comments are closed.