چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے جی پی اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا

15

گوادر: چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے جی پی اے اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جم، بیڈمنٹن کورٹ اور ٹیبل ٹینس، اسنوکر ہال اور انڈور گیمز کا معائنہ کیا۔ اس دوران چیرمین گوادر پورٹ نے جی پی اے فٹبال ٹیم سے ملاقات کی۔ جی پی اے فٹبال ٹیم کے کوچ عیسیٰ عارف نے ٹیم کو درپیش مسائل سے چیرمین کو آگاہ کیا، جس پر چیرمین نور الحق بلوچ نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ان کی پسندیدہ گیم ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ چیرمین گوادر پورٹ نے جی پی اے فٹبال ٹیم کو گوادر اور مکران کی سطح پر فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ علاقے میں کھیل خصوصاً فٹبال کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فٹبال میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میں چاہتا ہوں کہ گوادر کے نوجوان نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

Comments are closed.