اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ کاکڑ کا چمن شہر کے مختلف آٹا گوداموں کا اچانک دورہ۔

19

اے سی چمن نے آج چمن شہر کی مختلف آٹا گوداموں کے دورے کے دوران گودام مالکان کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فراہم کی جائے انہوں نے آٹا سٹور مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی گرانفروشی اور من مانی کرنے والوں کیساتھ ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اے سی چمن نے عوام کو سرکاری نرخ نامے پر آٹا فراہم کیا اسسٹنٹ کمشنر کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ آٹے کی مصنوعی قلت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

Comments are closed.