گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پاکستان انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا برانچ کا گورنر ہاؤس میں سالانہ عمومی اجلاس

15

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پاکستان انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا برانچ کا گورنر ہاؤس میں سالانہ عمومی اجلاس

اجلاس میں فرزند علی وزیر کی بطور چئیرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا برانچ تعیناتی کی متفقہ منظوری دی گئی

فرزند علی وزیر کو آئندہ 3 سال کیلئے انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا برانچ کا چئیرمین تعینات کیا گیا

فرزند وزیر کی نامزدگی سابقہ چئیرمین حبیب ملک اورکزئی کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر کی گئی

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کو انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کی دونوں برانچز کیجانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہلال احمر کی دونوں برانچز سیلاب متاثرہ اضلاع بونیر، صوابی، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، باجوڑ میں فعال خدمات انجام دے رہی ہیں

متاثرین کو روزمرہ کی اشیاء، تیار کھانا، صاف پینے کا پانی اور موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے روزانہ بنیادوں پر طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو انجمن ہلال احمر کیجانب سے فی خاندان 45ہزار رقم بھی جلد فراہم کی جائے گی

سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین کی امداد کیلئے پی آرسی ایس کی 70 فیصد رضاکار بھی امدادی ٹیم میں شامل ہیں، بریفنگ

سندھ اور بلوچستان حکومت کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بجھوایا جانیوالا امدادی سامان ضلع بونیر و دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع کے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا ہے، بریفنگ

ڈی آئی خان کے سیلاب سے متاثرہ 10 دیہی علاقوں میں بھی انجمن ہلال احمر کیجانب سے امدادی ٹیمیں متاثرین کی امداد کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بریفنگ

اجلاس میں پی آر سی ایس کی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے اراکین کے ساتھ شئیر نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا

گورنر خیبرپختونخوا نے اراکین کے تحفظات پر تمام کمیٹیوں کو باقاعدگی کیساتھ 15 روز میں کارکردگی رپورٹ شئیر کرنیکی ہدایت کی

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا نے فلیش فلڈ متاثرین کیلئے بروقت امدادی سامان بجھوانے پر سندھ اور بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کیا

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا نے انجمن ہلال احمر پنجاب کی ٹیم صوبہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع بجھوانے پر گورنر پنجاب کا بھی شکریہ ادا کیا

خیبرپختونخوا میں اب ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

انجمن ہلال احمر کو اپنی استعداد بڑھانے کیلئے پہلے سے زیادہ سخت محنت کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ میں سیلابی صورتحال تاحال ختم نہیں ہوئی، فیصل کریم کنڈی

انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کی دونوں برانچز ملکی و غیر ملکی ڈونرز اداروں کیساتھ مؤثر روابط یقینی بنائیں، فیصل کریم کنڈی

حالیہ مشکل سیلابی حالات میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم کی امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں، فیصل کریم کنڈی

پی آر سی ایس خیبرپختونخوا اب متاثرین سیلاب کی بحالی، رہائشگاہوں کی ازسر نو تعمیر کیلئے فعال کردار ادا کرے، فیصل کریم کنڈی

متاثرین سیلاب کو اب ٹینٹس سے نکال کر انکے گھروں کی تعمیر پر پوری توجہ و محنت درکار ہے، فیصل کریم کنڈی

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا سمیت تمام اراکین نے مدت ملازمت مکمل کرنیوالے سابق چئیرمین حبیب ملک اورکزئی کی شاندار خدمات کو بھی سراہا

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، احسان اللہ خان میانخیل،چئیرمین ہلال احمر خیبرپختونخوا فرزند وزیر، چئیرمین انجمن ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر، ڈاکٹر حنا کرامت، ڈاکٹر شفقت اللہ وزیر،لاجبر خان ایڈووکیٹ، جہانزیب محسود و دیگر کی شرکت

Comments are closed.