معزز رکن، الیکشن کمیشن آف پاکستان برائے بلوچستان، جناب شاہ محمد جتوئی کا دفترِ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا دورہ.

14

کوئٹہ، 3 ستمبر 2025ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے معزز رکن برائے بلوچستان، جناب شاہ محمد جتوئی نے آج دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر صوبائی الیکشن کمشنر، جناب علی اصغر سیال اور دیگر سینیئر افسر ان نے پر تپاک خیر مقدم کیا۔ معزز مہمان کو خوش آمد ید کہنے کے لیے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جناب شاہ محمد جتوئی نے کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی زیر ملکیت عمارات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معزز رکن نے صوبائی دفتر کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ادارے کی بہتری، شفافیت اور موثر نظم و نسق کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ جناب شاہ محمد جتوئی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، اور ادارے کے نظم و نسق میں بہتری کے لیے اعلی انتظامی طریقہ کار اپنایا جائے۔

Comments are closed.