ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی مؤثر کارروائی – سیاہ کاری جیسے سنگین مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار .

14

ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی مؤثر کارروائی – سیاہ کاری جیسے سنگین مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار .
پریس ریلیز(اوستہ محمد) 3 ستمبر

ایس ایچ او تھانہ صدر اُوستہ محمد سکندر علی لہڑی اور انچارج سی آئی اے اسٹاف مقبول احمد جمالی نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وحید عرف وحیدو ولد امید علی قوم لغاری ساکن گوٹھ غلام قادر ہجوانی، اُوستہ محمد کو گرفتار کرلیا، جو ایک انتہائی حساس اور سنگین نوعیت کے سیاہ کاری مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، تیز ردِ عمل اور قانون کی بالادستی کے عزم کا مظہر ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کی حرمت کیلئے ایسی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Comments are closed.