وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سول اسپتال پہنچ گئے
کوئٹہ2 ستمبر:-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے تمام تر عمل اور طبی امدادی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ واقعہ کے بعد تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ٹراما سینٹر مکمل طور پر فعال ہے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ریجنل بلڈ سینٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے اور خون کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ایمبولینس سروسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی الرٹ ہیں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ایم ایچ میں بھی اقدامات کئے گئے ہیں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر اور سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.