وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور صوبے کے کسی حصے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا
کوئٹہ 02ستمبر:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور صوبے کے کسی حصے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا منگل کو رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا کی دعوت پر پشین کے علاقے کربلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میں کربلا آیا ہوں پشین کے بیشتر علاقوں کا دورہ کر چکا تھا مگر یہاں آ کر دل کی گہری مسرت ہوئی بلوچستان کے مسائل سنگین اور وسائل محدود ہیں لیکن ہم نے عزم کیا ہے کہ اپنے قدرتی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لائیں تاکہ صوبے کی تقدیر بدلی جا سکے انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عوام کی مرضی کے بغیر اختیار نہیں دیا جائے گا یہ ایکٹ دوبارہ اسمبلی میں لا کر اپوزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاقِ رائے سے منظور کیا جائے گا اور صوبے کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کربلا اور گردونواح کے عوام کے لیے اہم ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا انہوں نے اعلان کیا کہ کربلا کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا کربلا کے ہسپتال کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا اور اسے انڈس ہسپتال کے انتظام کے تحت چلایا جائے گا بلوچ برادری کے دیرینہ مطالبے پر 10 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی علاقے میں شمسی توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گیایک نیا انٹر کالج قائم کیا جائے گا حرمزئی، کربلا اور سارانان کو شامل کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے مالیت کا ترقیاتی پیکج دیا جائے گا کربلا کو قوانین کے مطابق میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے لیے اپوزیشن اور حکومت کی تفریق معنی نہیں رکھتی پورا بلوچستان میری ترجیح ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت دنیا کی دو سو جامعات میں تعلیم کے مواقع دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ جدید علوم کے ذریعے صوبے اور ملک کی خدمت کر سکیں نوجوان اس سے استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور ہم اس عزم پر قائم ہیں پاکستانیت میں ہی عظمت ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور ملک کی خدمت و وفاداری ہی ہمیں عزت و کامیابی دلوائے گی اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی سید ظفر علی آغا، اصغر خان ترین نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیر وزراء بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، زرک مندوخیل لیڈر آف اپوزیشن میر یونس عزیز زہری و دیگر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.