گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی
کوئٹہ 2 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ سریاب میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی آولین ذمہ داری ہے اور قومی اتحاد و اتفاق سے ہم صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے. گورنر بلوچستان نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں. گورنر مندوخیل نے بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے اور صوبے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا.
Comments are closed.