ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

15

کوئٹہ 02 ستمبر:-۔
کارروائیوں کے دوران مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا، مجموعی طور پر 203 دکانوں کا دورہ کیا گیا اور 283 کلو گرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے 15 ہولسیلرز اور 70 دکانداروں کو آخری وارننگ جاری کی سب ڈویژنز میں کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔سب ڈویژن کچلاک: 85 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط،سب ڈویژن سریاب: 40 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط,سب ڈویژن سٹی: 95 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط,سب ڈویژن صدر: 60 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے مسجد روڈ، پرنس روڈ، سرکی روڈ، نیو اڈہ، کچلاک، ائیرپورٹ روڈ، عالمو چوک، سریاب روڈ، و دیگر علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلو کے خلاف کاروائیاں کیے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور آئندہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.