ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے گورنمنٹ ہائی بوائز سکول گوٹھ عبدالحمید خان کھوسہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میر حسن کھوسہ کا دورہ کیا

18

نصیرآباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے گورنمنٹ ہائی بوائز سکول گوٹھ عبدالحمید خان کھوسہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میر حسن کھوسہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی اداروں میں جاری تدریسی سرگرمیوں، طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور طلبا پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا تاکہ تعلیمی میدان میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے بیسک ہیلتھ یونٹ گوٹھ حمید اور میر حسن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی موجودگی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور دستیاب وسائل کے تحت انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، مہم کے دوران درپیش مسائل اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کے حوالے سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ ان کے بارے میں بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے، اس لیے والدین اور کمیونٹی پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک معاشرہ اور تمام ادارے مل کر انسداد پولیو مہم میں بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے تب تک اس مہم کی مکمل کامیابی ممکن نہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے یکجہتی، سنجیدگی اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دے سکیں۔

Comments are closed.