بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو مسلسل بیرونی مدد حاصل رہی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس سنگین مسئلے کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

19

کوئٹہ، یکم ستمبر 2025ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بلوچستان میں بیرونی پشت پناہی سے جاری دہشت گردی کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے جو نہایت قابل تحسین اقدام ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کے حوالے سے دوغلے معیار ترک نہیں کیے جاتے، اس وقت تک دنیا میں امن اور ترقی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو مسلسل بیرونی مدد حاصل رہی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس سنگین مسئلے کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر دوہرا معیار اختیار کرنے کے بجائے اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.