گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے واٹر اینڈ ایریگیشن حسین شاہ نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے واٹر اینڈ ایریگیشن حسین شاہ نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ہڈر کے مقام پر فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام کے تحفظ کے لیے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.