بی آئی ایس پی اور بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے مابین بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت 3,000 مستحقین کی سکل ٹریننگ کیلئے معاہدے پر دستخط
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی) نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی ابتدائی طور پر بی آئی ایس پی کے 3,000 مستحقین کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا جس میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی، جناب عامر علی احمد نے شرکت کی۔ معاہدے پر محترمہ رومانہ گل،
ڈائریکٹر جنرل (سی آئی) بی آئی ایس پیاور جناب منور علی مٹھانی، سیکرٹری بورڈ بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بینے دستخط کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے الفاظ کو یاد کیا: ’’ہنر آپ کا سرمایہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا رہے ہیں، وہیں اس سے بڑھ کر ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی، جناب عامر علی احمد نے اس معاہدے کو مستحقین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع پائیدار معاش کے تحفظ اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
جناب منور علی مٹھانی، سیکرٹری بورڈ BBSHRRDB نے بھی اس موقع پراس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ، بی آئی ایس پی کے مستحقین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر انہیں بامعنی روزگار اور کاروباری مواقع کے لیے تیار کرے گا۔
Comments are closed.