چارچھٹیوں کا اعلان
چارچھٹیوں کا اعلان
متحدہ عرب امارات (UAE) میں طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات کی متعلقہ وزارت نے دو اور تین دسمبر (پیر اور منگل) کو قومی دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے ملازمین ہفتہ سے منتقل تک چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہونگے۔یہ چھٹیاں قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں جو ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
(1971) میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے یہ دن سات امارات، یعنی ابوظبی، شارجہ، دبئی، ام القوین،عجمان، راس الخیمہ اور فجیرہ کے اتحاد کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔قومی دن کے موقع پر امارات بھر میں مختلف تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ شہری اور سیاح یکساں طور پر ان تقریبات میں شرکت کر کے متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور ثقافت کا جشن منائینگے