مولانا نے پی ٹی آئی کو اچھی خبرسنادی

1

مولانا نے پی ٹی آئی کو اچھی خبرسنادی

 

 

جے یو آئی  کے سربراہ فضل الرحمان نےکہا ہےکہ جوکچھ ہوا اسکی وجہ ووٹ کی چوری ہے، اداروں کو الیکشن سے دور رہنا ہوگا، پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہیں۔

 

 

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کیا حق حاصل ہےکہ وہ حکومت کرے، اسٹیب لشمنٹ کو حق نہیں کہ ہمارے ووٹ کیساتھ کھیلے، الیکشن آئین کے مطابق ہونا چاہیے، مسئلےکی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے۔

 

 

مولانا  کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی کارکن جان سے گیا ہے تو وہ بھی ہمارے ملک کا نقصان ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا جوان شہید ہوا ہے تو بھی ہمارا نقصان ہے۔ اتنے انتظامات کے باوجود PTI والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں، بلوچستان میں بھی کوئی حکومت نہیں، ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔

 

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور بات چیت سے راستے نکل آتے ہیں، انکا بھی فرض بنتا ہے ہم سے تعاون چاہتے ہیں تو ہم سے بات کر یں، بیرون ملک سے بیانات کا PTI کو نقصان پہنچتا ہے، اس سے بیرونی مداخلت کا تاثر آتا ہے۔

 

 

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہر صورت میں عمران خان کو جیل میں رکھے گی اور وہ ہر صورت میں نکالنے کی کوشش کرینگے تو انارکی ہوگی ۔ کسی صوبے کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، سیاسی کارکن کے جذبات مخلصانہ ہوتے ہیں قیادت کو انھیں صحیح لائن دینی چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ (26) ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر ہم نے ایک ماہ تک مشاورت کی، حکومت (26) ویں آئینی ترمیم میں جن سے دستبردار ہوئی اس کیلئے قانون سازی کرنا اور ایکٹ پاس کرنا (26) ویں ترمیم کی روح کے منافی ہے، ان پر تو آصف زرداری دستخط کر رہے ہیں لیکن جو مدارس بل جس پر الیکشن سے پہلے اتفاق رائے ہوا اس پر اعتراضات اٹھا رہےہیں۔

 

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر آگیا

mathira lake video

1 Comment
  1. yearlymagazine says

    Somebody essentially lend a hand to make significantly posts I might state That is the very first time I frequented your web page and up to now I surprised with the research you made to create this particular put up amazing Excellent job

Leave A Reply

Your email address will not be published.