باجوہ پہلی بار میڈیاپر آگئے،عمران خان کے حوالےسے خطرناک انکشافات
سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پہلی بار میڈیاپر آگئے،عمران خان کے حوالےسے خطرناک انکشافات
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دعوے پر ردعمل سامنے آگیا۔گزشتہ روز bushra bi bi نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ imran khan جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں،
bajwa کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔bushra bibi کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں
تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔تاہم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کی ہے۔ قمر جاوید باجوہ نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ،
سعودی عرب نےہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے عمران خان کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔ باجوہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سیاسی مفادات کیلئے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
Somebody essentially lend a hand to make significantly articles Id state That is the very first time I frequented your website page and up to now I surprised with the research you made to make this actual submit amazing Wonderful task