عمران خان رہا
عمران خان رہا
اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلئے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد عمران کان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کئے۔عمران خان کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیئے،
عدالت نے عمران خان کو رہا کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ھائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔عدالت عالیہ کیجانب سے عمران خان کو دس، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔