Pakistan vs Bitcoin
Pakistan vs Bitcoin
پہلے 1 لاکھ کا ہندسہ کون عبور کریگا؟بٹ کوائن اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوڑ لگ گئی ہے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار (97) ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران اٹھارہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سوانڈیکس97 ہزار3سو90 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔بات کی جائے بٹ کوائن کی تو اس کی قیمت بھی 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،Bitcoin کی قیمت میں اس سال 2گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گذ شتہ روز Bitcoin کی قیمت (94) ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایکBitcoin دو کروڑ (69) لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کیلئے گفتگو کر رہی ہے۔تاجروں کو امید ہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں ایک دوستانہ ماحول فراہم کریگی، کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر تین ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے،جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔