بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو دھمکی
بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو دھمکی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ چوبیس نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب رہنے والے رکن اسمبلی یا عہدیدار کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو گئیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی ، کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کیلئے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آ گئے تھے۔
بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا، ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی
علاوہ ازیں بشریٰ بی بی نے ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں میں moblie phonلانے پر پابندی عائد کر دی ۔