عمران خان کے حوالے سے اچھی خبر
عمران خان کے حوالے سے اچھی خبر
لاھور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی و عمران خان کی 9 مئی کے چار مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نو مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت لاھور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔آج عدالت نے مزید دلائل دینے کیلئے وقت دینے کی درخواست خارج کردی،
عمران خان کے وکلا نے مزید دلائل دینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد نیا نکتہ سامنے آیا ہے، عدالت مزید دلائل کیلئے وقت دے۔
فرہاد شاہ نے کہا کہ بڑی پلاننگ کے تحت عسکری ٹاور پر حملہ کیا گیا،سی ایس ڈی پر حملہ کیا گیا،کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا اور لوٹ مار کر کے جلاؤ گھراؤ کیا گیا ،جو ملک کا دفاع کر سکتے ہیں وہ کورکمانڈر ہاؤس کا دفاع کر سکتے تھے،دنیا میں کیا بات چلتی کہ پاک فوج ملنے اپنی عوام پر گولیاں چلا دیں،
ہزاروں شھدا جو اس ملک کیلیے کھڑے ہوئے ان پر انگلیاں اٹھائی گئیں،عوام کو اس بات پر اکسایا گیا اور بیانیہ بنایا گیا۔فرہاد شاہ نے کہا کہ درخواستگزار کا اسٹیٹس دیکھیں کیا ہے کہ 1 بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،مال روڈ سے جو ریلی نکلی اسکو صرف آرمی کے ہاوس نظر آئے،پورے پنجاب میں (37) مقدمات ہیں
اور lahore کے چودہ مقدمات ہیں،سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی کو جلایا گیا،ہمراہی ملزمان کی ضمانت ان نکات پر اسی عدالت سے خارج ہوئیں۔ پراسیکیوشن کیجانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کئے۔ عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، آج پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہو گا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے، قیادت نے عمران خان کی ہدایات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملے کئے۔پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا۔لاھور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پانچ، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کی مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے،شیر پاو پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس جبکہ گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی۔