سولہ سال تک کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

4

سولہ سال تک کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

 

کنبیرا آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کوآسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا ر ہے ہیں، یہ کمپنیاں عمر کی حد کے نفاذ کی زمہ دار ہوں گی،

 

خلاف ورزی کی صورت میں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ البانیز نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ یہ والدین کے لیے ہے،سوشل میڈیا بچوں کو حقیقی نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اسے ختم کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہوں۔ نئے قوانین کو اس ہفتے ریاستی اور علاقائی رہنماوں کے سامنے پیش کرنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ قانون منظور ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک سال کی رعایت دی جائے گی تاکہ وہ اس پابندی کو نافذ کرنے کے طریقے وضع کر سکیں۔

خبردار،ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں کیلئے بری خبر

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کے ذمہ داری والدین یا بچوں پر نہیں ہو گی بلکہ ذمہ داری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوگی کہ وہ دکھائیں کہ انہوں نے رسائی کو روکنے  کیلئے مناسب اقدامات کیے ہیں۔ البانیز نے کہا، میرے سسٹم پر ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں جو میں نہیں دیکھنا چاہتا تو ایک حساس چودہ سالہ بچے کو ایسی چیزیں کیوں نظر آئیں۔واضح رہے آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جو سوشل میڈیا کی اصلاحات کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں،

 

اور اس کی تجویز کردہ عمر کی حد بچوں کے لیے دنیا کی سخت ترین پابندیوں میں سے ایک ہو گی۔

4 Comments
  1. HealXO says

    obviously like your website but you need to test the spelling on quite a few of your posts Several of them are rife with spelling problems and I to find it very troublesome to inform the reality on the other hand Ill certainly come back again

    1. web desk says

      Thank Your Feed back

  2. temp mail says

    “What a gem I’ve discovered! The thoroughness of your research combined with your engaging writing style makes this post exceptional. You’ve earned a new regular reader!”

    1. web desk says

      Thank Your Feed back

Leave A Reply

Your email address will not be published.