خبردار،ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں کیلئے بری خبر

1

خبردار،ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں کیلئے بری خبر

 

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایز ی پیسہ کمپنی کوئٹہ کے شہریوں کو لوٹنے لگی

 

جس میں اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اکاونٹ سے پیسے غائب ہونے لگے ہیں جن میں ارباب کرم خان روڈ پر واقع دکاندار خلیل محمد کا کہنا ہے کہ میرے اکاو نٹ سے ایزی پیسہ کمپنی نے 10 ہزار روپے نکال لیے ہیں نہ ہی کوئی ایس ایم ایس موصول ہوا ہے اور نہ ہی ایزی پیسہ ایپ کی ٹرانزیکشن ہسٹری میں شو ہو رہا ہے

ایزی پیسہ ہیلپ لائن پر کمپلین درج کرائی ہے پہلے تو ایزی پیسہ ہیلپ لائن کے ٹیلی فون آپریٹر نے 24 گھنٹے کا ٹائم مانگا پھر اس کے بعد دوبارہ شکایت درج کرانے پر 40 گھنٹے کا ٹائم مانگا گیا 40 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد پھر یہ کہا گیا کہ رقم اپ کے اکاونٹ میں واپس ریورس کر دی گئی ہے

جبکہ میرے اکاونٹ میں رقم نہ ائی ہے اور نہ ہی ایزی پیسہ ایپ کی ہسٹری میں شو ہو رہی ہے اسی طرح پرنس روڈ کے دکاندار محمد طارق نے کہا کہ میرے ایزی پیسہ اکاونٹ سے 6 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں نہ کوئی ایس ایم ایس موصول ہوا شکایت درج کر دی ہے جس پر ایزی پیسہ آپریٹر میں 40 گھنٹے کا وقت مانگا ہے

کوئٹہ شہر کے شخص محمد ولی خان میں کہا کہ میرے اکانٹ سے 15 ہزار روپے ایزی پیسہ نے چرا لیے ہیں ہیلپ لائن پر رابطہ کیا ہے ہیلپ لائن نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے کوئٹہ کی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اس عمل سے کوئٹہ کے شہریوں سے لاکھوں روپے چوری کیے جا رہے ہیں

1 Comment
  1. […] خبردار،ایزی پیسہ اکاؤنٹ والوں کیلئے بری خبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.