عامر خان کی محمد وسیم کو جیت پر مبارکباد

0 51

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دے دیا۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چیمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.