لیاقت بازار میں چوروں نے نقب لگا کر سنار کی دکان کو لوٹ لیا

0 13

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت بازار میں نامعلوم چور جیولرز کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرکے لے گئے پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی شب نامعلوم چوروں نے لیاقت بازار میں واقعہ جیولرز کی دکان کی چھت سے نقب لگاکر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرکے لے گئے گزشتہ روز مالک دکان نے دکان کھولی تو معلوم ہوا کہ دکان میں چوری ہوئی ہے اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.