ضلع خضدار میں ایف سی قلات اسکائوٹس کی ایک بار پھر سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

19

خضدار12 ستمبر:- ضلع خضدار میں ایف سی قلات اسکائوٹس کی ایک بار پھر سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ ایف سی قلات اسکاؤٹس کے دستوں نے چککو چیک پوسٹ پر ایک مشکوک کوچ پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کوچ سے 92 تھیلے چھالیہ برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق، یہ چھالیہ غیر قانونی طور پر سمگل کیا جارہا تھا، جو ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے والا عنصر ہے۔ ایف سی کے اہلکاروں نے چھالیہ برآمدگی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تمام 92 تھیلے چھالیہ کو نذر آتش کر دیا، یہ کارروائی بلوچستان میں سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ایف سی قلات اسکائوٹس نے این 25 شاہراہ پر ایسی کاروائیاں کی ہیں اور سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرچھالیہ برآمد کرکے ان کو نذر آتش کرچکی ہے۔

Comments are closed.