ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پرسرانان شہر میں دکانداری کرنے والے متعدد افغان باشندوں کے دکانوں کو سیل کر دیا ہے،

21

پشین۔12 ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنئیر نجم کبزئی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر نوید بلوچ نے لیویز فورس اور ایف،سی اہلکاران کے ہمراہ سرانان شہر میں دکانداری کرنے والے متعدد افغان باشندوں کے دکانوں کو سیل کر دیا ہے،اور اس بابت شہر کے مضافات سمیت افغان پناہ گزین کیمپ تحصیل سرانان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کے سلسلے میں متعدد کاروائیاں بھی کیں گئیں،اس دوران 100 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو کیمپ سے گرفتار کیا گیا،جبکہ جاری مہم کے دوران 5 گھر بھی مسمار کیے گئے ہیں،تاہم افغان مہاجرین کیمپ کے مکینوں نے ملک بدری اور گھر مسمار کرنے پر سخت مزاہمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر پتھراو بھی کیا،البتہ سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا،بعد آزاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور ایف،سی اہلکاروں نے یارو ٹو سرانان روڈ پر اسنیب چیکنگ بھی کی،اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انجنئیر نجم کبزئی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ضلع پشین سے افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی میں مزید اضافہ کیا جائے گا،جبکہ قانون کا اطلاق مزید سخت کرتے ہوئے مکمل انخلاء تک روزانہ کی بنیادوں پر ملک بدری آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یکم ستمبر 2025 سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کے اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ سرخاب کیمپ اور کلی تراٹہ سمیت دیگر متعدد مقامات جہاں جہاں غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں وہاں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلد از جلد انخلاءکو یقینی بنانے اور بصورت دیگر ملک بدری کے سلسلے میں واضح طور پر بذریعہ لاوّڈ اسپیکر اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.