ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد اور ڈی آر سی استامحمد کے خلاف اساتذہ کی عارضی آسامیوں میں ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف نوجوانوں نے آہ وفریاد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے
استامحمد۔ رپورٹ عبداللہ مگسی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد اور ڈی آر سی استامحمد کے خلاف اساتذہ کی عارضی آسامیوں میں ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف نوجوانوں نے آہ وفریاد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اصل حقداروں کو نظر انداز کرکے جعلی ڈگری ہولڈروں کو بڑی مہارت کے ساتھ نوازنے کا سلسلہ جاری وساری ہے۔احسان علی کی فریاد۔ ضلع استامحمد یونین کونسل احمد آباد کے رہائشی احسان علی نے نمائندہ عسکر انٹرنیشنل عبداللہ مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد کی طرف سے اساتذہ کی عارضی آسامیوں کی میرٹ لسٹ میں برائے JDM پوسٹ پر شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔تاہم محمد اویس جس کی اے ٹی سی ڈگری 2024ءکی تعلیمی پالیسی کے تحت عارضی میرٹ لسٹ میں جعلی قرار دی گئی تھی۔ جبکہ ڈی آر سی استامحمد کی ٹیم نے اچانک پھر محمد اویس کو “نان پروفیشنل” کے طور پر ریکمنڈ کر دیا۔ یہ سراسر میرے ساتھ ناانصافی ہے۔ڈی آر سی کی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد کی خاموشی میرے سمجھ سے بالاتر ہے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد سب کچھ جانتے ہوئے بھی اصل حقداروں کے ساتھ ناانصافی کررہاہے۔کیونکہ پالیسی کے مطابق جعلی ڈگری رکھنے والے امیدوار کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے جبکہ ڈی آر سی کے چیئرمین۔ ممبران اور خاص کر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استامحمد کی جانب سے محمد اویس کو اہل قرار دینا میرے ساتھ ناانصافی ہے میں اپنے حق کے لیئے یہاں بھی اور الله کے حضور بھی فریاد کرونگا اپنا حقوق لینے تک خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم۔ چیف سیکریٹری بلوچستان ۔سیکریٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے میرے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ازالہ کریں اور مجھے میرا جائز حق دلائیں نہیں تو میں ہر فورم پر اہنے اپنے حق کے لیئے آوازبلند کرتا رہونگا۔
Comments are closed.