ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ

19

گلگت : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ اہسپتال روڈ، کنوداس اور جٹیال کے مختلف حصوں میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ کام کی رفتار اور معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کام کی تکمیل کو مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.