اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کا ملزم 36 گھنٹوں میں گرفتار

25

اسلام آباد (ترجمان پولیس)
اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو صرف 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام عباس نے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں فائرنگ کرکے مسماۃ مناہل کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس پی رورل زون کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں کے مطابق تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے چالان عدالت کر کے قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Comments are closed.