صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ

18

اسلام آباد۔8ستمبر :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے، یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور ساتھ دوں گا۔

Comments are closed.