‎صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا

13

‎صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا

‎اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی

صدر نے کمانڈر حميد محمد عبد الّلہ الرميثي سے ملاقات بھی کی

‎صدر نے کہا اعزاز کمانڈر الریمیثی کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے

‎صدر زرداری کا کہنا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں

‎صدر نے متحدہ عرب امارات بحریہ کی امن ڈائیلاگ 25 اور مشق امن 25 میں شمولیت کو سراہا

‎صدر نے کہا پاک بحریہ مستقبل میں بھی متحدہ عرب امارات نیوی کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے

‎کمانڈر الریمیثی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویشن کیا

‎وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری بھی موجود تھے

Comments are closed.