گلگت بلتستان وزیر داخلہ: سیلاب متاثرین کی بحالی اور عوامی مفادات کی حفاظت جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت، 8 ستمبر : صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے، جس میں اب تک 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت وارفوٹنگ بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہے اور وزیر اعلیٰ و کابینہ بھی اس میں شریک ہیں۔
وزیر داخلہ نے عوامی سہولیات کی بحالی، پاک آرمی اور دیگر امدادی اداروں کے کردار، اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوست انٹرنیشنل پورٹ اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
شمس الحق لون نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی فلاح، ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments are closed.