وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی: دہشت گردی اور خراب گورننس بڑے چیلنجز ہیں
( عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
بیکڑ، 8 ستمبر : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی اور خراب گورننس صوبے کے بڑے چیلنجز ہیں۔ کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاہم زور زبردستی اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نمائندوں سے بہتر سروس ڈلیوری پر فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی
Comments are closed.