بیجنگ۔چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان اور چائنہ کمپنی کمپنی کے حکام MoU پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
بیجنگ
چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان اور ڈائریکٹر جنرل شاہد علی نے دوسرے پاکستان چین بی 2 بیسرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ CPEC کے تحت Mega Project Gilgit-Baltistan Special Economic Zone (SEZ کے قیام کا MoU طے پایا گیا، جس کے مطابق چین کی معروف کمپنی Iron Brothers International گلگت بلتستان میں SEZ قائم کرے گی،اس حوالے سے چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر حکومت گلگت بلتستان طویل عرصے اقدامات اٹھا رہی تھی،
جسے بالآخر عملی جامہ پہنایا گیا۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مختلف صنعتیں لگائی جائیں گی اور تقریباً 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ڈرپ اریگیشن Drip Irrigation کے شعبے میں بھی ایک بڑی چینی کمپنی کے ساتھ MoU پر دستخط ہو چکے ہیں، جس سے خطے کی زراعت میں انقلابی بہتری آئے گی۔توانائی کے شعبے میں دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ ابتدائی مشاورت اور Letter of Intent (Loi) کا تبادلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ریئل اسٹیٹ کے شعبے میںLow Chain Flats کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کانفرنس میں گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے خطے کی شاندار نمائندگی کی، جس میں صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،وفاقی حکومت، وفاقی بورڈ آف انویسٹمنٹ ،SIFC اور پاکستان ایمبیسی چائنہ نے بھرپور معاونت فراہم کی.
Comments are closed.