پشین: لیویز کی کارروائی، سب انسپکٹر زین الدین کے قاتل گرفتار
پشین: لیویز کی کارروائی، سب انسپکٹر زین الدین کے قاتل گرفتار
پشین اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیراحمد زہری کے سربراہی میں لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سب انسپیکٹر زین الدین ترین کے دو قاتلوں کو گرفتارکرلئے گئے
ضلع پشین لیویز کی کامیاب کاروائی
/لیویز فورس نے سب انسپکٹر زین الدین شہید کے قتل میں ملوث دو مسلح دہشتگردوں کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق، دہشتگرد ہونڈا موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے فوراً بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں ضلع پشین کے علاقے کلا بٹے زئی میں واقع کلا بٹے زئی صدر تھانے کے انچارج ملک عنایت ترین اور لیویز اہلکاروں نے ایک گھنٹے کے اندر تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سب انسپکٹر زین الدین کے قتل میں براہِ راست ملوث ہیں، جنہیں جلد عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔