ایس ایس پی ٹھٹہ نے درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کی

18

ایس ایس پی ٹھٹہ نے درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کی

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے انچارج سی آئی بی ٹھٹہ اللہ ڈنو شیخ اور ایس ڈی پی او گاڑہو عبدالرئوف نوھڑیو کے ہمراہ پیرپٹھو میں درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور CCTV کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

اس کے علاؤہ وہاں موجود منتظمین سے ملاقات کی جہاں منتظمین کی جانب فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹہ کا خلوص دلی سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے وہاں موجود سیکیورٹی عملے کو سختی سے ہدایت جاری کیے گئے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش ہونے کی صورت میں اپنے افسران سے رابطہ کریں۔ کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.