ڈپٹی کمشنر استامحمد، رزاق خان خجک نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

15

استامحمد۔۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد، رزاق خان خجک نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی میلاد ریلیوں اور جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت جلوسوں کے روٹس پر پولیس نفری تعینات کی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس تیار رہے گی ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں آخر میں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی، روشنی، پانی اور دیگر شہری سہولیات کی بھی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Comments are closed.